بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

Oct 05, 2023 | 18:26:PM
بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: بجلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی گئی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا ،اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 50 ہزار سے کم آمدن والے افراد پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ چیئر مین ایف بی آر کا بڑا بیان آ گیا