کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا

Oct 05, 2023 | 13:10:PM
کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا
کیپشن: گوگل ڈوڈل
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز  ہوگیا،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا۔

50 اوورز کے ورلڈ کپ کا آغاز احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوا ہے، پہلا مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ اس مرتبہ جو 10 ٹیمیں عالمی کپ کا حصہ بن رہی ہیں، ان میں سے 8 ٹیموں کے کپتان پہلی بار عالمی کپ میں کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یعنی صرف 2 ٹیموں کے کپتان ایسے ہیں جو پہلے بھی عالمی کپ میں اپنے ملک کی قیادت کر چکے ہیں۔
 ضرورپڑھیں:ہنسنا منع ہے، بابراعظم اور بھارتی سکھ شہری کی جگت بازی، ویڈیو وائرل
پرانے کپتانوں میں سے ایک ہیں کین ولیمسن جو کہ نیوزی لینڈ کے کپتان ہیں اور 2019 میں ان کی قیادت میں ٹیم نے فائنل تک کا سفر کیا تھا۔ اس بار بھی ولیمسن پر بھروسہ کیا گیا ہے اور نیوزی لینڈ کی عوام امید لگائے بیٹھی ہے کہ اس مرتبہ ٹیم چمپئن بنے گی۔ عالمی کپ میں پہلے بھی کپتانی کر چکے دوسرے کھلاڑی ہیں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن۔ حالانکہ شکیب الحسن نے 2019 میں نہیں، بلکہ 2011 عالمی کپ میں ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ 2015 عالمی کپ اور 2019 عالمی کپ میں بنگلہ دیش کی کپتانی مشرف مرتضیٰ نے کی تھی۔

شائقین کرکٹ کے تجسس کو دیکھتے ہوئے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل جاری کردیا ۔

 تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیپٹنز ڈے کے موقع پر حیدر آباد سے احمد آباد خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے، پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ انٹری دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہے، ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوشش ہو گی ایونٹ میں اچھا پر فارم کریں، ہماری اسٹرنتھ باؤلنگ ہے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، ٹیم کی ٹریننگ تین گھنٹے جاری رہے گی، شاہین ورلڈ کپ میں کل نیدر لینڈز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

ورلڈ کے میچز ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہیں گے ،سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت میں ہوگا جو 15 اکتوبر کو اسی سٹیڈیم میں ہوگا ۔