شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

Apr 28, 2024 | 10:49:AM
ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران اننگز بریک میں ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کی سیر کرانے کیلئےسابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر موجود تھے، انہوں نے آٹو رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: نامعلوم  افراد  کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔