نامعلوم افراد کی فائرنگ، رینجرز کے 2 اہلکار زخمی

Oct 05, 2022 | 09:56:AM
نامعلوم افراد کی فائرنگ، رینجرز کے 2 اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (24 نیوز) ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: اٹک، جیل عملہ ملاقاتی خواتین کے ریپ اور جنسی ہراسانی میں ملوث

ایس ایس پی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی  ہوگئے۔

دونوں زخمی رینجرز اہلکاروں کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جن میں سے  ایک  کی حالت تشویش ناک ہے۔