چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو کیا ہوگا ۔۔اعتزاز احسن نےبڑا انکشاف کر دیا

Oct 05, 2021 | 23:59:PM
چیئرمین،نیب،کی،مدت،ملازمت،کی،توسیع پر اتزاز کا بیان
کیپشن: اعتزاز احسن،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو حکومت کو شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء  اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کے مطابق ممکن نہیں۔حکومت آرڈیننس کے ذریعے 4ماہ کیلئے موجودہ چیئرمین نیب کو توسیع دے سکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کے مطابق ممکن نہیں، مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون میں ترمیم کرنا پڑے گی،چیئرمین نیب کو تعینات کرنے کیلئے آرڈیننس لایا جاسکتا ہے،آرڈیننس میں چیئرمین نیب کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے۔ آرڈیننس کی مدت چار ماہ کیلئے ہوگی اس کے بعد نیا چیئرمین تعینات کرنا پڑے گا، بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا،سپریم کورٹ میں حکومت کو شکست ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر نے ننھے مہمان کی آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی