سجل علی اور احد رضا میر نے ننھے مہمان کی آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Oct 05, 2021 | 23:40:PM
احد،اور،سجل،نے،ننھے ،مہمان،کی،آمد ،پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: احدرضامیر،سجل علی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستانی ادا کارہ سجل علی نے بالی وڈکی فلم میں سری دیوی کی بیٹی کا ایسا یادگار رول اداکیاکہ خود آنجہانی اداکارہ نے بھی تعریف کی۔سجل علی اب جمائما خان کی فلم میں بھی کا م کر رہی ہیں۔اب سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق احد رضا میر کا ایک بیان سوشل میڈیا پر سامنے آیاہے جس میں وہ اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔احد نے واضح کیا کہ سجل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یا درہے کہ رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے اداکار احد رضا میر و اداکارہ سجل علی نے گزشتہ برس مارچ میں شا دی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا