نورا فتیحی  ماضی میں کیا نوکری کرتی رہیں ؟؟؟حیران کن انکشافات

Oct 05, 2021 | 22:42:PM
نورا فتیحی  ماضی میں کیا نوکری کرتی رہیں ؟؟؟حیران کن انکشافات
کیپشن: نورا فتیحی ،فاءل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نورا فتیحی بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکارہ ہیں۔انہوں نے اپنے ماضی کے بارے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی فیملی معاشی طور پر بہت مستحکم نہیں تھی اس لئے فیملی کی انکم میں اضافے کیلئے انہیں نوکری کرنی پڑی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ جب وہ ہائی اسکول میں تھیں تب سے نوکری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ سولہ سال کی تھیں تو انہوں نےکینیڈا میں ایک مال میں سیلز ایسوسی ایٹ کی نوکری کی ۔  انہوں نے بتایاکہ وہ کپڑوں کے ایک سٹور پر دوسال تک  سیلز ایسوسی ایٹ کی نوکری کرتی رہیں۔

اس کے علاوہ بھی انہوں نے کئی نوکریاں کی ہیں ۔ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرس کی نوکری بھی کرتی ہوں۔بار اور شوارما کی دکان پر بھی ویٹرس کی نوکری کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹرس کی نوکری بہت مشکل نوکری ہے ،وہا ں چوکس رہنا پڑتا ہے ،اپنی پرسنیلیٹی بنا کر رکھنی پڑتی ہے اور وہاں یادداشت کا اچھا ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بعض اور گاہک کا رویہ نامناسب بھی ہوتا ہے مگر بطور ویٹرس یہ سب کچھ آپ کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اس صورتحال کو ڈیل کرنا پڑتا ہےجس کیلئے آپ تیار بھی نہیں ہوتے ۔انہوں نے بتایا کہ کینیڈا کا ایک کلچر ہے کہ آپ بیک وقت اسکول بھی جانا ہوتا ہے اور نوکری پر بھی ۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی بطخ کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل