شاہ رخ خان کےبیٹے نے تفتیشی حکا م کے سامنے باپ سے متعلق ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ بالی وڈ میں بھونچال آگیا

Oct 05, 2021 | 22:28:PM
آریان خان ،کا،باپ،سے،متعلق،شرمناک انکشاف
کیپشن: شاہ رخ خان،آریان خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک )بالی وڈایسی انڈسٹری ہے جہاں والدین کے پاس بچوں کیلئے دولت توہے مگر ان کیلئے وقت اور شفقت نہیں۔ سپرسٹار شاہ رخ خان کے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان نے والد سے متعلق تفتیش میں ایسے  انکشافات کر دیئے کہ انڈسٹری میں بھونچال کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کے لیے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔رپورٹس کے مطابق آریان نے تفتیش میں والد کی فلموں سے متعلق بھی بیان دیا ہے۔بالی وڈ کی معروف شخصیات نے یہ بیان سامنے آنے کے بعد شاہ رخ خان کا بیٹے کیلئے ایسے رویے کو شرمناک قر ار دیا ہے۔

یا د رہے کہ آریان خان منشیات کیس میں گرفتار  اور ان دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا