ایک دن میں پاسپورٹ حاصل  کریں۔۔ فیس اتنی کہ آپ دنگ رہ جائیں

Oct 05, 2021 | 10:14:AM
ایک دن میں پاسپورٹ حاصل  کریں۔۔ فیس اتنی کہ آپ دنگ رہ جائیں
کیپشن: پاسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نارمل پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس 5ہزار  جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شیخ رشید احمد نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی،عام طریقہ کار کے ذریعے 8 روز میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس 5 ہزار روپے ہے۔

   شناختی کارڈ سے متعلق انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کی کافی شکایات تھیں،نادرا میں جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 لوگوں کو برطرف کر دیا گیا ہے، 90 کیسز انکوائریز کے لئےبھجوائے گئے ہیں جبکہ 300چارج شیٹس جاری کی گئی ہیں۔

 پاک افغان تعلقات کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ افغانستان سے آن آرائیول کے بجائے آن لائن ویزہ سہولت کی جائے گی۔افغانستان سے 15اگست سے آج تک 20 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ طورخم اور چمن بارڈرز پر نادرا ٹیمیں چیکنگ کیلئے لگائی گئی ہیں۔ چمن بارڈرپر16ٹرمنل کے ساتھ آئی بی ایس شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    رونامنع ہے ۔۔۔۔۔کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی