رونامنع ہے ۔۔۔۔۔کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی

Oct 05, 2021 | 09:52:AM
رونامنع ہے ۔۔۔۔۔کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی
کیپشن: سرجری کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سرجری کے دوران رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی
(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون نے تل ہٹوانے کے لئے سرجری کرائی  ، سرجری کے دوران رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی۔

امریکا میں ایک خاتون بدھ کے روز  تِل ہٹوانے کیلئےکلینک  پہنچیں جہاں ان کی سرجری کی گئی جس کے بعد کلینک انتظامیہ نے خاتون کو سرجری کے دوران رونے پر اضافی بل تھما دیا،خاتون کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ جسم کے کس حصے سے تل ہٹوانے کی سرجری کی گئی۔

  امریکی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ سرجری کے دوران رونے کی وجہ سے ان سے اضافی فیس لی گئی،خاتون نے سوشل میڈیا پر بل کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے سرجری کے دوران رونے کی وجہ سے  (brief emotion) 11 ڈالرز  ( یعنی 1800 پاکستانی روپے) کا اضافی بل وصول کیا گیا۔

 خاتون کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے بعد پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے مزے مزے کے کمنٹ کیے، سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو اب تک  2 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      گلگت اور اپر کوہستان کیلئے شاہراہ قراقرم بدستور بند