'فیس بک برائے فروخت۔۔؟کتنی قیمت ہے؟ٹویٹر کے بانی بھی میدا ن میں آگئے

Oct 05, 2021 | 00:57:AM
ٹویٹر،کے ،بانی نے،فیس بک،کی ،قیمت ،پو چھ لی
کیپشن: جیک ڈورسی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر توجہ ٹوئٹر پر مرکوز ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جہاں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش پر  بھڑاس نکالی جارہی ہے وہیں طنزیہ میمز پوسٹ کی جارہی ہیں۔

ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ سے متاثرہ ایپس پر طنز کیا گیا ہے وہیں ٹوئٹرکے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) جیک ڈورسی بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہے۔جیک ڈورسی نے ایک میم ری ٹوئٹ کی ہے جس میں فیس بک کی فروخت کا اشتہار دکھایا گیا ہے، اس میمز میں کہا گیا ہےکہ فیس بک ڈاٹ کام فروخت کے لیے دستیاب ہے، اس پر جیک ڈورسی نے لکھا ہے کہ قیمت کتنی ہے ؟ 

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی بندش سے ٹوئٹر آگے۔۔ میکڈونلڈز کو اپنے5 کروڑ 96 لاکھ صارفین کیلئے ایسا آرڈر کہ منہ میں پا نی آجائیگا