واٹس ایپ کی بندش سے ٹوئٹر  آگے۔۔ میکڈونلڈز کو اپنے5 کروڑ 96 لاکھ صارفین کیلئے ایسا آرڈر کہ منہ میں پا نی آجائیگا

Oct 05, 2021 | 00:33:AM
واٹس ایپ ،کا ،مکڈونلڈ،کو،آرڈر
کیپشن: واٹس ایپ،فیس بک،ٹویٹر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے اپنے ہی پلیٹ فارم پر اپنے فالوورز کے لیے 5 کروڑ 96 لاکھ نگٹس کا آرڈر۔ 

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے اپنے تمام صارفین کو ہیلو کہا جس پر واٹس ایپ نے بطور صارف ٹوئٹر کو ہیلو کا جواب دیا۔ ریسٹورنٹس چین میکڈونلڈز نے بطور صارف لکھا کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں؟ اس پر ٹوئٹر نے جواب دیا کہ آپ میرے 5 کروڑ 96 لاکھ دوستوں کے لیے نگٹس لے آئیں۔


یا د رہے کہ فیس بک سمیت اس کی پروڈکٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوگئی۔ اس دوران واٹس ایپ اور فیس بک کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے وضاحتی پیغام بھی سامنے آیا جس کے لیے ان پلیٹ فارمز کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام کب فعال ہوجائینگی؟انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا