پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Nov 05, 2025 | 19:55:PM
پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بچت سکیموں کی شرح منافع میں بڑا ردوبدل ،بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر