حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافہ کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے؛پاور ڈویژن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاور ڈویژن کا گردشی قرض بارے پہلے سہ ماہی اعداد و شمار پر بیان جاری کردی۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پہلے سہ ماہی میں 79 ارب روپے اضافے کو غلط تاثر کے ساتھ پیش کیا جا رہا،حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافہ کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکلر ڈیٹ 73 ارب بڑھا تھا۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ مالی سال کے اختتام پر سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی مجموعی کمی ریکارڈ ہوئی،موجودہ سہ ماہی کا اضافہ موسمی اور آپریشنل عوامل کا نتیجہ ہے۔
ترجمان کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ڈسکوز کی نااہلیوں میں 67 ارب روپے کی کمی ہوئی،حکومت پاور سیکٹر میں کارکردگی اور مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے،سرکلر ڈیٹ میں عارضی اتار چڑھاؤ کا صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے