عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی 

Nov 05, 2025 | 17:14:PM
عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی 
کیپشن: شاہد آفتاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارتی حریف  کو ہرا کر عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے راؤنڈ 16 میں بھارتی حریف پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ان کی جیت کا فریم سکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔

دوسری جانب براہ راست راؤنڈ 32 میں رسائی پانے والے سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد ہانگ کانگ کے فونگ کووک وائی سے ہار گئے، تاہم ناکامی کے باوجود وہ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:روزانہ تین گھنٹے مفت بجلی فراہمی کا اعلان