بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بِٹ کوائن جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آیا ہے، بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99،936 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچی تھی تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں کمی آنا شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں ایک اورپاک بھارت ٹکرا،میدان سج گیا
بٹ کوائن کی قدر میں کمی سے امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان رہا، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.2 جبکہ نیسڈیک میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
بٹ کوائن کے علاوہ دوسری کرنسیوں ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر میں 6 فیصد کمی ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کرنا ہے۔