سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر ٹنڈولکر کی کوہلی کو مبارکباد

Nov 05, 2023 | 21:48:PM
سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر ٹنڈولکر کی کوہلی کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو مبارکباد پیش کردی۔

ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔

سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  آپ بہترین کھیلے، مجھے رواں سال 49 سال کی عمر سے 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے 365 دن لگے، اُمید کرتا ہوں ہے کہ آپ 49 ویں سے 50 ویں سنچری کا سفر آئندہ کچھ دنوں میں پورا کرکے میرا ریکارڈ توڑ دیں گے ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ۔