ورلڈکپ: پاکستان ٹیم پر ایک بار پھر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد  

Nov 05, 2023 | 18:42:PM
ورلڈکپ: پاکستان ٹیم پر ایک بار پھر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد  
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز  نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور  ریٹ پر  پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک دو اوورز کم پھینکے تھے جس کے باعث  پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول بھی کیا۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوا تھا۔جنوبی افریقا کے میچ میں قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا تھا  جسے پاکستانی کپتان بابراعظم نے قبول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی