پاکستان سے واپس جانیوالے افغان بچوں میں گرم ملبوسات،کپڑے تقسیم

Nov 05, 2023 | 12:09:PM
پاکستان سے واپس جانیوالے افغان بچوں میں گرم ملبوسات،کپڑے تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)پاکستان سے واپس جانے والے افغان بچوں میں طورخم بارڈرپر موسم سرما کی مناسبت سے گرم ملبوسات اور جوتے تقسیم کیے گئے۔

پاکستان سے افغانستان جانے والے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے،موسم سرما کی آمد آمد پر پاکستان میں موجود فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون ضرورت مند افراد میں طورخم پے خوراک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گی ہے،بچوں کو کمیپ میں قیام اور دوران سفر سرد موسم سے حفاظت کیلۓ جوتے اور گرم ملبوسات تقسیم کۓ گۓ،جانے والے افغان شہروں اور بچوں کے والدین نے اس عمل کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ضرور پڑھیں:مولانا فضل الرحمان غزہ چلے گئے

سول انتظامی نے یہ سامان انسانی ہمدردی کے تحت تقسیم کیا،خیبر پختونخوا حکومت اور سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ دن رات آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلۓ جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں،اس بات کا دھیان رکھا جا رہا ہے کہ ان فلاحی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہ رہے۔