سونے کی قیمت میں حیران کن کمی 

Nov 05, 2022 | 17:38:PM
موسم کی طرح، سونے، اچانک کروٹ بدل لی، قیمت گر گئیں،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موسم کی طرح سونے نے بھی اچانک کروٹ بدل لی، ملک بھر میں سونے کی قیمت گر گئیں۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 200 روپے ہوگئی ،10 گرام سونا 257 روپے سستاہو کر قیمت 1 لاکھ 29ہزار 630 روپے ہوگئی ۔
صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ طلب کم ہونے پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1610 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر مہنگا ہوکر 1681 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں تشددکی جگہ نہیں،یہ ناقابل برداشت ہے:وزیر اعظم