عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

Nov 05, 2022 | 11:08:AM
فائل فوٹو
کیپشن: اسپائیڈرمین کی پاکستانی بہن
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان نا صرف اپنی اداکاری کیلئے مشہور ہیں بلکہ ان کے چاہنے والے انہیں فیشن آئیکون مانتے ہیں۔عائزہ خان سوشل میڈیا پر مداحوں  کے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی سرگرمیاں ان کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جن میں مختلف فوٹو شوٹ اور  تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں، جنہیں بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے، مگر اس بار ان کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی نشانہ بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تازہ تصاویر شئیر کیں۔تصاویر میں عائزہ کو نیلے اور سبز رنگ کی  پرنٹس پر مبنی فیبرک میں دیکھا گیا۔ عائزہ نے گھٹنوں کے بل ایک پاؤں پر بیٹھی ہو ئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

ان کی تصاویر ہمیشہ کی طرح جہاں ایک طرف مداحوں کی پذیرائی حاصل کررہی ہیں، وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی ان پر مزاحیہ اور طنز سے بھرپور تبصرے کرنے سے باز نہ آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے پوز آپ پر سوٹ نہیں کرتے۔

 
 

ایک اور صارف نے لکھا ’’اوور ہوگئی ہے‘‘۔

 
 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے بیٹھنا ضروری تھا کیا؟۔ لوگ پیسوں کیلئے کیا کیا کرجاتے ہیں۔

 

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’’یہ اس طرح کیوں بیٹھی ہیں طبیعت ٹھیک ہے ان کی؟‘‘۔

 
 

ایک صارف نے تو انہیں اسپائیڈر مین کی بہن ہی کہہ دیا۔

 
 

عائزہ خان کی اسٹائلنگ، پاکستان کے مشہور  اسٹائلسٹ ارحم خان نے کی ہے۔