سموگ ،کاربن گیس پھیلانے پر 320 فیکٹریوں کو نوٹس

Nov 05, 2022 | 10:44:AM
24 نیوز , سموگ ایکٹ ,بھٹہ مالکان,آلودگی,فصل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )20ستمبرسے4نومبرتک انسداد سموگ آپریشنرکی رپورٹ جاری۔مہم کےدوران شہر میں 1231فیکٹریوں کا معائنہ کیاگیا۔461صنعتی یونٹس کونٹس،320کوکاربن کے استعمال پرنوٹس دیاگیا۔

ڈپٹی کمشنرلاہور نے کہا کہ سموگ کےحوالےسےآپریشن جاری رہے گا، صنعتی یونٹس کو52لاکھ روپےجرمانہ،53مالکان کیخلاف مقدمات درج کر دیے گیے۔شہرمیں 158اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی گئی۔3بھٹہ مالکان کیخلاف سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمات درج کیے گئے ۔

ضرور پڑھیں : لاہور میں سموگ کا راج،آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

آلودگی پھیلانےپر3783گاڑی مالکان کو32لاکھ جرمانہ اوردھواں چھوڑنے والی 369 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔کوڑا جلانےکے101واقعات پر20افرادکیخلاف مقدمات درج اور کوڑاکرکٹ جلانےپر81افراد کو3لاکھ روپےجرمانہ کیاگیا۔فصل کی باقیات جلانےپر3کسانوں کیخلاف بھی مقدمات درج کیے گیے۔

یاد رہے کہ  لاہورمیں سموگ کے ساتھ دھندکابھی راج،لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآگیا۔شہر میں آلودگی کی شرح 438تک پہنچ گئی،شاہدرہ میں آلودگی کی شرح498،کوٹ لکھپت 492ریکارڈ کی گئی ،سیدمراتب علی روڈ آلودگی کی شرح478،ڈیفنس465ریکارڈ کی گئی ،مین بلیو وارڈ آلودگی کی شرح448ریکارڈ کی گئی۔