مالم جبہ اسکینڈل ۔۔پرویزخٹک کے خلاف انکوائری رک گئی 

Nov 05, 2021 | 22:27:PM
پرویز خٹک ، کیس
کیپشن: پرویز خٹک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی )مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ  کے پی کے پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:متنازعہ بیان ۔۔نورجہاں کےنواسےکی علی عظمت سے ''ہاتھا پائی ''۔۔ویڈیو وائرل