سکاٹ لینڈ کیخلاف بڑی کامیابی ۔۔۔کوہلی کو کیا مل گیا؟؟اہم بیان سامنے آگیا

Nov 05, 2021 | 22:08:PM
بہت اچھی کامیابی، جیت، بہت خوش، جادوئی طاقت
کیپشن: بھارتی کپتان، ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ آج بہت اچھی کامیابی حاصل ہوئی اور اسی طرح کی جیت کیلئے ہم کوشش کررہے تھے ،میں بہت خوش ہوں کہ ہمیں جادوئی طاقت واپس مل گئی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج کے بارے میں زیادہ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ ہمیں پتہ ہے ہم کیسا کھیلے ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کنڈیشنز اور ٹاس بہت معنی رکھتا ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نے مخالف ٹیم کو 100سے 120سکور تک محدود رکھنے کا پلان بنا یا تھا لیکن ہم نے انہیں اس سے پہلے ہی آوٹ کردیا۔سالگرہ سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اب اس مرحلے سے گزر چکا ہوں ،میری بیوی اور بیٹی یہاں ہیں اور یہ جشن کافی ہے ،خاندان کا یہاں ہونا اپنے آپ میں ایک نعمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت سے علیحدگی کی افواہیں۔۔ اداکارہ طوبیٰ نے ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے