خوفزدہ دلہا کی سخت سکیورٹی میں شادی ہال میں انٹری، ویڈیو وائرل 

Nov 05, 2021 | 21:21:PM
شادی، ایونٹ، دلہا، دلہن، خوشی
کیپشن: خوفزدہ دلہا، شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا ایونٹ ہے جس کی دلہا اور دلہن دونوں کو خوشی ہوتی ہے اور دونوں ہی خوشی سے پھولے نہیں سماتے مگر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خوفزدہ دلہا کو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں رکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اکثر شادی تقریبات کے حوالے سے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں دلہا اور دلہن اکٹھے ڈانس کرتے دیکھے جا سکتے ہیں یا دلہن دلہا کو سرپرائز دیکھنے کیلئے ڈانس کرتی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے،ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا باڈی گارڈز کے حصار میں شادی ہال میں داخل ہوتا ہے،سخت سکیورٹی میں گھرادلہا پریشان دکھائی دیتا ہے ایک موقع پر جب اس کا باڈی گارڈ گن کیساتھ آتا ہے تو دلہا سہم سا جاتا ہے۔
ویڈیو کو ابتک ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اورسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: