سینیٹر بہرہ مند تنگی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف انوکھا احتجاج 

Nov 05, 2021 | 18:40:PM
،پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں، اضافے،
کیپشن: سینیٹر بہرہ مند تنگی، سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا احتجاج ، سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان بالا کے رکن سینیٹر بہرہ مند تنگی انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سائیکل پر سوار ہوکر پارلیمنٹ پہنچ گئے،سینیٹر بہرہ مند تنگی بچوں کی سپورٹس سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے ،انہیں سائیکل چلانی نہیں آ رہی تھی ،اس لئے ایک شخص گرنے سے بچانے کےلئے سینیٹر بہرہ مند تنگی اور سائیکل کو پکڑے ہوئے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔
 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے، اگر آج بھی عوام سڑکوں پر نہیں آتے تو آگے مزید برا حال ہوگا ،اس لیے موجود سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعتراف کر لیا