انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

May 05, 2026 | 22:20:PM
انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ، ایونٹ 29 مئی سے 6 جون 2026 تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔ 

ٹورنامنٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی ، ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہوں گے۔

پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے، پاکستان ٹیم  اپنی مہم کا آغاز 30مئی کو چین کے خلاف میچ سے  کرے گی۔

پاکستان ٹیم  31 مئی ملائیشیا  اور تین جون کو  بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی ، 5 جون کو سیمی فائنل جبکہ 6 جون کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان