وزیر خزانہ اورنگزیب سے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران بجٹ 27-2026 کے تناظر میں انشورنس سیکٹر کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ، وزیر خزانہ نے انشورنس انڈسٹری کی بجٹ تجاویز اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت مالیاتی شعبے کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آئی اے پی وفد کی قیادت چیئرمین شعیب جاوید حسین نے کی،انشورنس سیکٹر پر موجودہ ٹیکس ڈھانچے اور وفاقی و صوبائی لیویز کا جائزہ لیا گیا،وزیر خزانہ نے ٹیکس ڈھانچے میں تسلسل، ہم آہنگی اور پیش گوئی کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفد کی جانب سے پالیسی ہولڈرز کے لیے ٹیکس مراعات کی بحالی کی تجویز دی گئی ہے،انشورنس سیکٹر کے قوانین کو جدید اکاؤنٹنگ معیارات کے مطابق ڈھالنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملک میں بچتوں کے فروغ اور انشورنس کی رسائی بڑھانے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے انشورنس سکیموں میں شرکت بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں،انشورنس سیکٹر کو مالیاتی ترقی کا اہم حصہ بنانے کے لیے سرمایہ کاری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خزانہ نے وفد کی تجاویز کو بجٹ میں غور سے جائزہ لینے کا یقین دہانی کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان