سعودی عرب جانیوالوں کیلئے خوشخبری، فضائی کرایوں میں بڑی کمی

May 05, 2026 | 15:40:PM
سعودی عرب جانیوالوں کیلئے خوشخبری، فضائی کرایوں میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خوشی کی خبر  ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کرایوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے فضائی ٹکٹوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے،پاکستان سے دمام اور ریاض جانے والے مسافروں کو ٹکٹوں پر 40 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایتی سہولت فوری طور پر نافذ ہوگی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد ریاض اور دمام کے روٹس استعمال کرتی ہے، اس لیے یہ رعایت خصوصی طور پر ان روٹس کی پروازوں کے لیے رکھی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کو سفری اخراجات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اسکیم دی گئی ہے اور مسافروں کو ٹکٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ حاصل ہو گا۔