عوام کیلئے خوشخبری! سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

May 05, 2026 | 15:07:PM
 عوام کیلئے خوشخبری! سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت ایک بار پھر گر گئی،فی تولہ سونا 2100روپے سستا ہوگیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100روپے کی کمی ہوئی، جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862روپے ہوگئی۔  

24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 801روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 9 ہزار 689روپے کا ہوگیا۔

 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 651روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 561روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی، 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 65روپے کی کمی سے 7 ہزار 849روپے ہوگئی۔

 بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 21ڈالرز کی کمی سے 4 ہزار 555ڈالرز فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں0اعشاریہ 65ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 73اعشاریہ 65ڈالرز ہوگئی۔