ملک میں مہنگائی،بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے : شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تنخواہوں پر گزارا نہیں ہو رہا یہ باتیں ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے، غریب پر برا وقت ہے، بجلی کے بلوں کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں معیشت بہتر ہو اور غریب کے حالات بہتر ہوں۔