کوٹ مومن: گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق

May 05, 2025 | 15:07:PM
 کوٹ مومن: گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں افسوسنا ک واقعہ ، گھر میں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں گھر میں کھیلتے ہو ئے 6 بچیاں گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئیں ۔

بچے کھیل کے دوران گندم کے بھڑولے میں چھپ گئے، بھڑولے کا دروازہ بند ہونے سے بچے پھنس گئے،دم گھنٹے سے اموات ہوئیں۔  

 یہ بھی پڑھیں:15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس،مسلم ملک کے  صدر کاعالمی ریکارڈ

 ریسکیو ذرائع  کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں ۔

 پولیس کے مطابق گھر میں بھڑولے کی صافی کے بعد گھر والے باہر چلے گئے تھے، بچے کھیلتے کھیلتے بھڑولے میں چلے گئے جس کے بعد وہ واپس باہر نہیں نکل پائے۔