چوتھے ون ڈے میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

May 05, 2023 | 16:05:PM
چوتھے ون ڈے میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیویز کے خلاف جاری ہوم سیریز کے چوتھے میچ میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دونوں ٹیمیں میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں اور اپنی پورس قوت کے ساتھ مدِ مقابل ہیں۔ گزشتہ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں سیریز ہارنے کا افسوس ہے لیکن ہم اپنی پوری قوت و طاقت کے ساتھ اگلے میچ میں میدان میں اتریں گے اور جیت اپنے نام کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: میسی کو سعودی عرب میں کھیلنے کیلئے تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کی پیشکش

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر کے ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے کا بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس مقابلے میں پاکستان نے ٹیم میں 5 بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس میچ میں نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز، امام الحق، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میراور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔