پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

May 05, 2023 | 12:17:PM
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے درمیان پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کا چوتھا میچ آج نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی ایس ایس یو کمانڈوز نے سنبھال لی ہے۔ اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر 6500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ؛ بوم بوم آفریدی دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے

ایس ایس یو کے ہزار کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہو گی جبکہ  ڈالمیا روڈ،نیوٹاؤن اور کارساز سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔