چاند گرہن آج ،کتنے بجے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا

May 05, 2023 | 10:53:AM
چاند گرہن آج ،کتنے بجے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سال کا پہلا چاند گرہن آج رات سے کل تک ہوگا،چاند گرہن کےدوران چاند معمول سے10 فیصد کم روشن ہوتا ہے،چاند گرہن کو  پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک، جنوبی اور مشرقی یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا،جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا،آسٹریلیا، افریقا، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر  پھر مہنگا،روپیہ کمزور