شمالی وزیرستان میں آپریشن۔۔2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

May 05, 2021 | 23:30:PM
شمالی وزیرستان میں آپریشن۔۔2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 3 جوان شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے ڈوسالی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانات ملتوی کرانے کیلئے سینٹ سے رجوع