کراچی تعلیمی بورڈ نے پاسنگ مارکس کی انتہائی حد کو بڑھا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی تعلیمی بورڈ نے کم سے کم پاسنگ نمبرز کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، نویں جماعت 2026 اور دسویں جماعت 2027 سے نیا گریڈنگ سسٹم لاگو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاسنگ مارکس کی شرح 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی ہے، 100 نمبرز کے پرچے میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 مقرر کیے گئے ہیں۔
75 نمبر میں 25 سے بڑھا کر 30، 60 میں 20 سے 24 کر دیئے گئے ہیں،30 نمبر کے پرچے میں پاسنگ مارکس 10 سے بڑھا کر 12 کر دیئے گئے ہیں۔
عملی امتحان میں 45 نمبر کے پرچے میں پاسنگ مارکس 15 سے بڑھا کر 18، جبکہ 15 کے مجموعی نمبرز میں سے پاسنگ مارکس 5 سے 6 نمبر لازم قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا