’’چکنی چمیلی‘‘ جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کرواؤں گی : بھارتی سنگر شریا گھوشال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق41 سالہ شیریا گھوشال نے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ اپنے گانوں کے الفاظ اور اُن کے عمر سامعین پر اثرات کے معاملے میں حساس اور محتاط ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقبول گانے چکنی چمیلی پر شرمندہ نہیں ہیں، لیکن اب وہ اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کریں گی۔
بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس مشہور گانے کے بعد مجھے کئی ایسے گانوں کی پیشکش ہوئی، جن میں خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کیا گیا، مگر میں نے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا تنقید کے جواب میں شریا گھوشال نے موقف اختیار کیا کہ وہ اس گانے سے لاتعلق نہیں ہوسکتیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کا حصہ ہےلیکن اب وہ گانوں کے انتخاب میں ذمے داری کا مظاہرہ کروں گی۔
مزید پڑھیں:رجب بٹ فیملی کی دھمکی کے بعد نیا موڑ، ایمان رجب کے بھائی نے اصل کہانی بتا دی