ایران کے خلاف جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

Mar 05, 2026 | 09:13:AM
 ایران کے خلاف جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کی بات بھول جائیں۔

شہزادہ ترکی الفیصل  نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قائل کرلیا تھا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔

ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ ایران کی کارروائیوں پر امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا، صدرٹرمپ کے حیرت زدہ ہونے پر بڑی حیرت ہے، سابق سربراہان صدر ٹرمپ سے کہتے رہے ایران پر حملہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:قطر ی وزارتِ داخلہ کی امریکی سفارتخانے کے قریب  رہائشیوں کو  علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید بتایا کہ سب کو معلوم ہے ایران امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، منفی اثرات سے امریکا بھی نہیں بچ سکے گا۔