وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل جائیں گے

Mar 05, 2024 | 10:00:AM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)وزیراعلٰی خیبرپختونخوا  علی امین گنڈا پورکااڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورآج  پاکستان تحریک انصاف کے  بانی عمران خان سے ملاقات کیلئےاڈیالہ جیل جائیں گے، ملاقات میں خیبرپختونخوا کابینہ کے ناموں کی مشاورت کی جائے گی،مشاورت کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کابینہ کے ناموں کا اعلان کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسد الرحمن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات،نوٹیفیکیشن جاری

ذرائع کے مطابق فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی کابینہ اراکین کے لیے فہرست میں موجود ہیں۔