اسد الرحمن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات،نوٹیفیکیشن جاری

Mar 05, 2024 | 09:30:AM
اسد الرحمن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے حلف اٹھاتے ہی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد الرحمن گیلانی کو  سیکرٹری برائے وزیر اعظم تعینات کردیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے پہلا حکم اپنے نئے سیکر ٹری کی تقرری کا کیا ، پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر اسد الرحان گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکرٹری ) تعینات کیا گیا ہے، اسد الرحمان گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات تھے، وہ 24 ویں کامن کے افسر ہیں۔

اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار، سیکر ٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں جب کہ چیئر مین نادرا کا بھی اضافی چارج ان کے پاس رہا، وہ وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کر چکے ہیں۔
خرم آغا کو وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر و فا قی سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا ہے، وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں جب کہ موجودہ سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی کو عہدے سے ہٹاکرانہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبل گیم؟اگر مفاہمت ہوتی ہے تو عمران خان کی رہائی کب تک ہوگی ؟

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کوسیکرٹری وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا، چراغ حیدر کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کیا گیا  اور ان کا تقرر 5 مارچ 2024 سے شمار ہو گا۔ 

سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی خیر محمد کلوار کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

در یں اثنا ءڈپٹی چیف اکاؤنٹس افسر، چیف اکاؤنٹس آفیسر آفس، وزارتِ خارجہ امور عمار رحمان کو تبدیل کرکے امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے میں 3سال کیلئے بطور فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا ہے۔