بھارت؛28سالہ غیر ملکی سیاح خاتون کا گینگ ریپ، 7 میں سے 3ملزمان گرفتار

Mar 05, 2024 | 00:23:AM
بھارت؛28سالہ غیر ملکی سیاح خاتون کا گینگ ریپ، 7 میں سے 3ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) خواتین کی عصمت دری کے حوالے سے مشہور بھارت میں اب غیر ملکی سیاح خواتین بھی محفوظ نہ رہیں، سپین سے آنے والی خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا،پولیس نے بتایا کہ سپین سے آنے والی خاتون کو جمعہ کے روز ریاست کے دارالحکومت رانچی سے 300 کلومیٹر دور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک کیمپ میں رات گزار رہی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ۔سپرنٹنڈنٹ پولیس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور اس سے عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث سات افراد میں سے تین کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر چار کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا،دیگر چار ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نئی دہلی میں سپین کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے، انہیں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے،جب ان سے پوچھا گیا کہ جوڑا جھارکھنڈ سے کب جائیگا تو ایس پی نے کہا قانونی طریقہ کار جاری ہے، ہم آپ کو بعد میں اس کے بارے میں بتائیں گے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر تقریبا 28 سال ہے، دونوں میاں بیوی بنگلہ دیش سے ڈمکا پہنچے تھے اور بہار کے راستے نیپال جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یونیورسٹی چوکیدار ہائی سکول ٹیچر بن گیا، تنخواہ جان کر آپ بھی چونک جائیں