عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

Mar 05, 2023 | 16:51:PM
 عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔


وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔

واضح رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کے لاہور پہنچ گئی۔عمران خان کو زمان پارک میں نوٹس تھمایا ،اہلکاروں نے واپس جانے کے بجائے پنجاب پولیس کی نفری طلب کرلی ۔واٹر کینن تیار کرلی گی ۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

 بتایا جارہا ہے کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں۔ٹیم ایس پی سٹی اسلام آبادحسین طاہرکی سربراہی میں لاہورپہنچی،اسلام آباد پولیس نے لاہورپولیس کی معاونت کیلئےدرخواست دیدی،ایس پی سٹی حسین طاہر  ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئے،اسلام آبادعدالت پیشی پرہنگامہ آرائی کرنےپر2 مقدمات درج ہوئے۔