حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے: حافظ نعیم

Jun 05, 2026 | 22:58:PM
حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے: حافظ نعیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 10 پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ، اور پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یرغمالی شہریوں کے اہل خانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یرغمالیوں کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہی، حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت کے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: