جی پی ایس کا دھوکہ،امریکی خاتون کی گاڑی ٹرین ٹریک پر پہنچ گئی

Jun 05, 2026 | 10:09:AM
جی پی ایس کا دھوکہ،امریکی خاتون کی گاڑی ٹرین ٹریک پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )امریکی خاتون ڈرائیور نے کار لائٹ ٹرین کی پٹری پر چڑھادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ایک 70 سالہ خاتون نے پٹری پر کار چلادی جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

 خاتون ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ’جی پی ایس‘ کو فالو کررہی تھی، کار سڑک کے بجائے ٹرین کی پٹری آگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کافی فاصلے تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہی جب کہ ٹرین سروس متاثر ہونے سے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ نے ہیوی مشینری کی مدد سے کار کو پٹری سے ہٹادیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ویسے  خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھی تاہم طبی معائنے کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔