صدر ٹرمپ کا 12 ممالک کے شہریوں پر پابندی کے اقدام کا دفاع

Jun 05, 2025 | 22:56:PM
صدر ٹرمپ کا 12 ممالک کے شہریوں پر پابندی کے اقدام کا دفاع
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے 12ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے اقدام کا دفاع کیا، وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک میں برُے لوگوں کے داخلے کو روکنا چاہتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو ایک ایک کر کے نکال رہے ہیں، ہم تب تک نہیں رکیں گے جب تک ان سب کو باہر نہ نکال دیں، ہمارے ملک میں ہزاروں قاتل موجود ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مزید برُے لوگ ہمارے ملک میں آئیں، برُا کہہ کر میں کافی نرمی سے کام لے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی شہریوں اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ کے بڑے اقدامات کے تحت کئی ملکوں کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر پابندی لگا دی گئی، 12ممالک پر مکمل،7پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،ہاروڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب