کراچی: شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

Jun 05, 2025 | 22:05:PM
کراچی: شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کمشنر کراچی نے ایک ہفتے کے لیے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی۔

 کمشنر کراچی نے 6 سے 13 جون تک شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 7جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے اور یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشترحصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، اور عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کیے جانے سے کراچی کے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ 7 تا 9 جون عیدالاضحیٰ کے ایام ہیں اور عید کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالا کنڈ؛افغان مہاجرکیمپ کے قریب بچے سمیت 4افراد نہر میں ڈوب گئے