ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Jun 05, 2025 | 19:44:PM
ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست پر ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق  چینی میڈیا نے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ہوئے رابطے میں ہونیوالی گفتگو کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ 
خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ 12 مئی کو دونوں ممالک نے ایک 90 روزہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ایک دوسرے پر عائد سخت تجارتی محصولات کو جزوی طور پر واپس لینے پر اتفاق ہوا تھا۔ 

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار تجارتی شراکت داروں پر سخت اقدامات کی دھمکیاں دے چکے ہیں، جنہیں وہ اکثر آخری لمحات  پر واپس بھی لے چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا