ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم تا ہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں کہاہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گاتاہم کو ہستان اور سوات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
اس دوران تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ شام کے اوقات میں بارکھان اور گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ،اس دوران تیز گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اُدھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 47، شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان