پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے لگی:عالمی بینک

Jun 05, 2025 | 19:31:PM
پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے لگی:عالمی بینک
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی اس وقت خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غربت کی نئی حد 3 ڈالر یومیہ مقرر کی گئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس سے قبل شدید غربت کی حد 2.15 ڈالر روزانہ طے کی گئی تھی، لوئر مڈل انکم کلاس کے لیے غربت کی حد 4.20 ڈالرز روزانہ مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 44.7 فیصد ابادی لوئر مڈل انکم میں داخل ہوگئی،  اپر مڈل انکم کلاس کے لیے غربت کی حد 8.30 ڈالرز یومیہ مقرر  ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اپر مڈل انکم کلاس میں داخل ہوگئی ،غربت کی حد کے تازہ اعداد و شمار 2021 کی قوت خرید کے ڈیٹا پر تیار کیے گئے،پاکستان میں غربت کی قومی شرح کے اعداد و شمار کو تبدیل نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ اصل وجہ سامنے آگئی